سرورققومی خبریں

یونیورسٹی بنانے والے اعظم خان جیل میں، کسانوں پر جیپ چڑھانے والا باہر: اکھلیش

رام پور، 11 فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لکھیم پور تشدد کے ملزم آشیش مشرا کو دی گئی ضمانت پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر طنز کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی Samajwadi Party  کے صدر اکھلیش یادو Akhilesh Yadav نے کہا کہ طلبہ کیلئے یونیورسٹی بنانے والے اعظم خان Azam Khan کو جیل بھیج دیا گیا تھا لیکن جس نے کسانوں کو جیپ سے کچلا وہ جیل سے باہر ہے۔

یہ بی جے پی کا نیا ہندوستان ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کو جس طرح پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی تھی، کل شام ہی نتائج آئے اور اس بار بی جے پی کی ہوا خراب ہے، اس کا صفایا ہونے والا ہے۔رام پور میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی صدر یادو نے کہاکہ عبداللہ اعظم (اعظم خان کے بیٹے) کو جھوٹے مقدمات میں دو سال جیل میں گزارنا پڑے۔

اعظم خان کو بھی جھوٹے مقدمات میں جیل بھیجا گیا اور ان پر بھینس چوری، مرغی چوری، کتاب چوری کا مقدمہ درج ہوا تو جیل سے ضمانت ملی اور باہر آگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button