قومی خبریں

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں بچوں کیلئے یکساں نصاب کی درخواست پر سماعت سے انکار

نئی دہلی، 11 فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے حق تعلیم قانون (The Right to Education Act 2009) کی بعض دفعات کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر سماعت کرنے سے  انکار کردیا۔ آر ٹی ای کے ان حصوں کومن مانی اور غیر معقول قرار دیتے ہوئے درخواست میں ملک بھر میں بچوں کے لیے یکساں نصاب متعارف کرانے کی مانگ کی گئی تھی۔

جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور بی آر گوائی کی بنچ نے عرضی گزار وکیل اشونی اپادھیائے سے کہا کہ انہیں اس سلسلے میں ہائی کورٹ سے رجوع کرنا پڑے گا۔ اس پر اپادھیائے نے اپنی عرضی واپس لینے کی اجازت مانگی۔

اس کی اجازت دیتے ہوئے بنچ نے درخواست کو خارج کر دیا۔بنچ نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے کی خوبیوں پر کوئی رائے ظاہر نہیں کر رہا ہے۔ بنچ نے کہا کہ آپ ہائی کورٹ کیوں نہیں جاتے؟ آپ ترمیم کے 12 سال بعد آئے ہیں۔

درخواست گزار کی طرف سے سینئر وکیل رنجیت کمار پیش ہوئے۔درخواست میں کہا گیا کہ آر ٹی ای ایکٹ کی دفعہ 1(4) اور 1(5) آئین کی تشریح میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور مادری زبان میں مشترکہ نصاب نہ ہونے سے جہالت کو فروغ دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button