بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

ممبئی: بیوی اور بیٹے نے مل کر کیا بینک افسر کا قتل، نعش کوساتویں منزل سے پھینکا

ممبئی ،12؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایک 54 سالہ بینک اہلکار کو اس کی بیوی اور بیٹے نے مبینہ طور پر قتل کر کے ممبئی کے مضافاتی علاقے اندھیری میں ایک عمارت کی ساتویں منزل سے پھینک کر خودکشی جیسا معاملہ بنانے کی کوشش کی ۔

ایک پولیس افسر نے یہ اطلاع دی۔ پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ متوفی سے تنگ آچکے تھے کیونکہ وہ گھر والوں پر توجہ نہیں دیتے تھے، انہیں گھریلو اخراجات نہیں دیتے تھے اور اکثر چھوٹی موٹی باتوں پر جھگڑا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ صبح 4 بجے سے 4:54 بجے کے درمیان اندھیری میں پیش آیا۔

متوفی کی شناخت سنت کمار شیشادری کے طور پر کی گئی ہے۔ احاطے میں نعش دیکھنے کے بعد عمارت کے مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ابتدائی طور پر اسے خودکشی سمجھا جا رہا تھا تاہم پولیس کو ان کے فلیٹ کے فرش اور دیواروں پر خون کے دھبے ملے اور داغ دھونے کی کوششیں بھی واضح تھیں۔

اس کے بعد پولیس نے سنتھن کمار کی بیوی جے شیلا شیشادری اور بیٹے اروند سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ دونوں نے اسے قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے جے شیلا اور اروند کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button