بین ریاستی خبریں

مہاراشٹرا : پلوامہ حملہ کی اطلاع ارنب کو پہلے ہی کیسے مل گئی تھی:اسپیکر

پلوامہ حملہ کی اطلاع ارنب کو پہلے ہی کیسے مل گئی تھی:اسپیکر

ممبئی:(ایجنسی)پلوامہ اور بالا کوٹ حملے کے بارے میں ار نب گوسوامی کو ۳؍ دن پہلے کیسے معلوم ہو گیا تھا، کیا یہ حملہ پاکستان نے ہی کیاتھا یا ہمارے ملک کے بر سر اقتدار طبقہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کی شہ پر ہوا تھا، یہ بات جب عوام کے سامنے آئیگی تو ہلچل مچ جائیگی۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نانا صاحب پٹولے نے مذکورہ باتیں کہیں۔ کسانوں سے ملاقات کر نے جا رہے مہاراشٹر کے اسپیکر نانا پٹولے کے اعزاز میں الہاس نگر کانگر یس کمیٹی نے ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی تھی۔

اس موقع پر نانا پٹولے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ذریعہ پو چھے گئے سوالوں کا دو ٹوک جواب دیا۔ ارنب گوسوامی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا بڑی بے باکی سے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بر سر اقتدار طبقہ کٹہرے میں کھڑا نظر آ رہا ہے۔

ارنب گوسوامی کو پلوامہ اور بالا کوٹ سرجیکل اسڑائیک کی اطلاع پہلے کیسے ہو گئی؟ یقیناً اس کی اعلیٰ سطحی جانچ ہو نی چاہیے تاکہ عوام کو سچائی کا پتہ چل سکے۔ مہاراشر میں کانگر یس کی موجودہ حالت کے بارے میں استفسار کرنے پر انہوں نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملا تو کانگر یس کی طاقت کو دوبارہ بحال کر نے کی پوری کوشش کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button