بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

دہلی: تلک نگر علاقے میں 87 سالہ خاتون کی عصمت دری کے الزام میں نوجوان گرفتار

نئی دہلی ،15؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دہلی کے تلک نگر علاقے میں ایک 87 سالہ خاتون کے ساتھ عصمت دری کرنے کے الزام میں پولیس نے متاثرہ کے گھر کے قریب رہنے والے 30 سالہ انکت کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری واقعہ کے صرف 16 گھنٹے میں کی گئی ہے۔
پولیس کی متعدد ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری میں مصروف تھیں، ملزم کے پاس سے متاثرہ خاتون کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔دراصل پیر کی رات جب بزرگ خاتون کی بیٹی گھر کے پاس پارک میں واک کرنے کے لیے گئی تھی ،اسی وقت ایک شخص گھر کے اندر داخل ہوا اور تقریباً ڈیڑھ بجے گھر سے باہر نکلا۔
متاثرہ کی بیٹی جب واپس آئی تو دیکھا کہ اس کی ماں کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور خون نکل رہا تھا۔ اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس نے بزرگ خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جانے کو کہا لیکن جب گھر والوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون بستر پر ہے تو اس کی ایک ٹانگ کام نہیں کر رہی تھی۔

اس کے بعد پولیس نے صرف چوری کا مقدمہ درج کیا۔

پیر کو جیسے ہی متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس پر لاپرواہی کا الزام لگایا، پولیس ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ متاثرہ کا طبی معائنہ کرنے متاثرہ کے گھر پہنچی اور طبی معائنے کے بعد ریپ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر چوری کی نیت سے داخل ہوا تھا لیکن معلوم نہیں نشے کی حالت میں یہ سب کیسے ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button