قومی خبریں

شادی کرنے والے گروہ کی جعل سازی ، 4 ملزمین گرفتار

بھرت پور،16فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مشرقی راجستھان کے بھرت پور ضلع میں شادی کے نام پر ایک نوجوان کے ساتھ بڑا دھوکہ ہوگیا۔ یہاں جعلی طریقہ سے شادیاں کرانے والے گروہ نے ایک نوجوان سے سات لاکھ روپے لے کر دوسری لڑکی سے شادی کرادی۔ شادی کے بعد دولہے کو دلہن پر شک ہوا۔

اس پر اس نے دلہن کا گھونگٹ اٹھا کر دیکھا تو اس کے ہوش اڑ گئے، بعد ازاں جب اس نے شادی کرنے والے دلالوں سے رابطہ کیا تو وہ موقع پر آئے اور آدھی رقم دے کر دلہن کو وہاں سے لے گئے، جس کے بعد متاثرہ دولہا نے پولیس میں شکایت درج کرائی ۔

معاملے کی تحقیقات کے بعد پولیس نے فرضی دلہن سمیت چار لوگوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق یہ معاملہ تھانہ کھوہ سے متعلق ہے۔ ہریانہ کے نانگل چودھری کے رہنے والے پھول چند گوجر نے اس سلسلے میں 9 فروری کو متعلقہ تھانہ میں 4 لوگوں کے خلاف فرضی شادی کے نام پر 7 لاکھ روپے ہڑپنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

متأثرہ شخص نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کھوہ کے رہنے والے وجن گرجر، اتر پردیش کے متھرا ضلع کے کرتار گجر اور دہلی کے پنجابی باغ کے رہنے والے روی دھوبی نے اپنے گاؤں کے ایک نوجوان کی شادی ایک لڑکی سے کرائی تھی۔

شادی کے بدلے اس سے سات لاکھ روپے کیش لئے گئے۔پھول چند کا الزام ہے کہ ملزم نے شادی توکرائی لیکن دلہن بدل لی، جس لڑکی کو پہلے دکھایا گیا تھا اس سے شادی کرنے کے بجائے دوسری لڑکی سے کرادی گئی۔جب وہ شادی سے واپس آرہے تھے تو راستے میں دولہے کو دلہن پر شک ہوا، اس نے دلہن کا گھونگٹ اٹھا کر دیکھا تو چونک گیا،کیونکہ پہلے جو دلہن دکھائی گئی تھی وہ لڑکی نہیں بلکہ دوسری لڑکی تھی۔

ملزم نے جس لڑکی سے شادی کرائی، اس کا نام نیہا ہے۔ وہ دہلی کے پنجابی باغ علاقے کی رہنے والی ہے۔ دولہے نے شادی کرنے والے دلالوں سے رابطہ کیا، اس پر وہ موقع پر پہنچے،آپس میں نوک جھونک ہوئی ، اس پر ملزمان نے پھول چند اور دولہے سے لی گئی آدھی رقم لے کر دلہن نیہا کو لے کر لے گئے۔

پھر انہوں نے پولیس سے رجوع کیا۔معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے 14 فروری کو چاروں ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا،ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button