بین الاقوامی خبریں

آسٹریلیا کے ساحل سمند پر شارک کاحملہ،ایک شخص ہلاک

سڈنی،17؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شارک مچھلی کے حملے میں ایک شخص (Simon Nellist) ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ سڈنی کے ساحل پر پیش آیا، جہاں شارک نے ایک تیراک پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیم نے تیراک کو شدید زخمی حالت میں سمندر سے باہر نکالا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

60 سال بعد سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں کسی انسان کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔آسٹریلوی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں حکام کی جانب سے ساحلوں کو شارک سے محفوظ بنانے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں،51 ساحلوں پر جال لگانے سمیت ڈرون اور سیٹیلائٹ سے شارکوں کی نگرانی کا انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button