بین الاقوامی خبریں

یونیورسٹی لیکچرار نے طیارہ چرایا اور اسے کھیت میں گرا کر خود کشی کر لی

لندن ،19فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)برطانیہ میں کمپیوٹر سائنس کے ایک یونیورسٹی لیکچرار نے ہوابازی سیکھنے والا چھوٹا طیارہ چرا کر اڑان بھری اور پھر طیارے کو برطانیہ کے جنوب مشرق میں کینٹ کاؤنٹی کے دیہی علاقے میں گرا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔

مذکورہ لیکچرار کو اپنے معالج سے یہ معلوم ہوا تھا کہ اسے معدے کا سرطان ہے اور وہ 3 ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہے گا۔ برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق 64 سالہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر مارچ 2019 سے ہوابازی کی تربیت حاصل کر رہا تھا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واقعے کے روز کرسٹوفر نے بنا پیشگی اطلاع کے اچانک طیارہ اڑا دیا اور کچھ دیر بعد فضا میں ریڈیو کمیونی کیشن اور نیوی گیشن کا نظام بند کر دیا۔ بعد ازاں طیارہ گرا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔

کرسٹوفر نے اپنے تربیت کار کو اپنے بینک اکاؤنٹ تک رسائی کا حق دیا تھا تا کہ اڑان میں استعمال ہونے والے طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا زر تلافی ادا کیا جا سکے۔ کرسٹوفر طیارہ گرنے کے دو گھنٹے بعد دم توڑ گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button