بین الاقوامی خبریںسرورق

واٹس ایپ نے بلاک کیے گئے ‘کانٹیکٹ Contact’ پر میسج بھیجنے کا طریقہ کار بتا دیا

سان فرانسسکو ، 21فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ WhatsApp   نے بلاک کیے گئے کانٹیکٹ Contact پر میسج بھیجنے کا طریقہ کار بتا دیا۔واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے دوست کی جانب سے بلاک کیے جانے کے باوجود میسجز بھیجنے کی سہولت دیدی ہے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو یہ طریقہ کار اپنانا ہوگا:

1 : سیٹنگز Settings میں جائیں۔

2 : یہاں اکاؤنٹ ڈیلیٹ Account Delete کرنے کا آپشن موجود ہوگا، اس پر کلک clickکریں۔

3 : اپنا نمبر درج کر کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیں۔

4 : اب آپ کو واٹس ایپ دوبارہ انسٹال کرنا ہوگا۔

5 : ایپ دوبارہ انسٹال کرنے اور ضروری معلومات درج کرنے کے بعدآپ اس شخص کو میسج بھیج سکیں گے، جس نے آپ کو بلاک کیا ہو۔

ایک واضح رہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد صارف تمام گروپس سے خودکار طریقے سے آؤٹ ہوجائے گا۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ صارف متعلقہ شخص سے بات کرنے کا جس نے آپ کو بلاک کیا ہوا ہے، پہلے کسی مشترکہ دوست سے مدد کی درخواست کریں کہ وہ ایک واٹس ایپ گروپ بناکر اس میں آپ کو دوسرے فرد کو شامل کرے پھر خود اس گروپ سے نکل جائے۔

جب گروپ بنانے والا دوست گروپ سے نکل جائے گا تو جس نے آپ کو بلاک کیا ہے آپ اس سے باآسانی بات کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button