بین ریاستی خبریں

دھرم آباد میں ترقیاتی کاموں کا اشوک راؤ چوہان نے سنگ بنیاد رکھا

دھرم آباد میں ترقیاتی کاموں کا سابقہ وزیر اعلی مہاراشٹرا اشوک راؤ چوہان نے سنگ بنیاد رکھا

سنگ بنیاد,سڑک,

بھینسہ/دھرم آباد24/جنوری(سید سرفراز)سابقہ وزیر اعلی مہاراشٹرا و ریاستی وزیر عمارات و شوارع اشوک راؤ چوہان نے آج بھینسہ سے متصل قریبی مہاراشٹرا کے علاقہ دھرم آباد کا دورہ کرتے ہوئے کروڑوں روپیوں سے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بڑی بڑی شاہراؤں کا ہدف طئے کیا ہے

جسکی کڑی کے طور پر آج کا یہ سنگ بنیاد اسی کا ایک حصہ ہے ریاستی حکومت کی جانب سے کئی ہزار کروڑ روپیئے سے پوری ریاست مہاراشٹرا میں بڑی بڑی شاہراؤں کی تعمیر کی جارہی ہے جبکہ آج دھرم آباد میں آج بالا پور اور اتکور کے قریب دونوں ریلوئے گیٹ کے نچلے حصہ میں دو بریج کی تعمیر اسکے علاوہ بالا پور کے ہنومان مندر تاباسر آئی آئی ٹی آئی کالج کی عقبی حصہ تک کی شاہرا اور تلنگانہ سرحد کے متصل بدریلی کی سمت تک بی ٹی سڑک کی تعمیر جبکہ یہ سڑک کافی خستہ حالی کا شکار ہے

جس سے عوام کو کئی سالوں سے دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا آج عوام کیلئے بڑی خوش آئین بات ھیکہ اس سڑک کی تعمیر ہورہی ہے انھوں نے بتایا کہ ان تمام کاموں کیلئے 170کروڑ روپیئے کی لاگت کا بجٹ منظور ہوا ہے اس موقع پر انھوں نے بی جے پی کے سابقہ وزیر اعلی فڈنویس کا نام لئے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بی جے پی کبھی دوبارہ مہاراشٹرا میں اپنے قدم نہیں جمائے گی کیونکہ ہم جسطرح سے حکومت کررہے ہیں

اس سے عوام کافی خوش ہیں اور ریاست میں کئی ایک ترقیاتی کاموں کو بھی انجام دیا جارہا ہے جبکہ انھوں نے دھرم آباد کے آبی پراجکٹ بابلی کے متعلق کہا کہ وہ بہت جلد وزیر اعلی تلنگانہ چندر شیکھر راؤ سے اس پراجیکٹ پر بات کرنے کا تیقن دیا کیونکہ اس پراجیکٹ کو تلنگانہ مہاراشٹرا معاہدہ کے بعد اسکا پانی تلنگانہ کو چھوڑا جارہا ہے جبکہ اشوک راؤ چوہان کا کہنا کہ اس پانی سے نہ تلنگانہ کو اور نہ مہارشٹرا کو فائدہ حاصل ہورہا ہے جو کہ فضول سمندر تک پہنچ رہا ہے

اس مسلئہ کے حل کیلئے وہ وزیر اعلی مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے اور ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی سے بہت جلد بات کرتے ہوئے اس مسلئہ کو حل کرنے کاتیقن دیا اس پروگرام میں سابقہ رکن اسمبلی وسنتھ راؤ چوہان،کانگریس ضلعی صدر ناگو لیکر،ایم ایل سی امر راجکمار،دھرم آباد مونسپل چیرمین افضل بیگم،کانگریس اقلیتی قائد عبدالستار،محمد عثمان،سری رام جگڈمبے،ورنی بالاپورکر کے علاوہ کانگریس کارکنان و عوام کی کثیر تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button