جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے-روسی ٹینک سے کچلی جانے والی کار میں سوار بزرگ خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں۔- ویڈیو ملاحظہ کریں
کیف ،26فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ایک روسی ٹینک سے ٹکرا جانے والی کار کی چونکا دینے والی اور براہ راست تصاویر سامنے آئی ہیں۔ ایک اور ویڈیو کلپ میں مردوں کا ایک گروپ ایک بزرگ خاتون کو نکالنے کی کوشش کرتا نظر آیا جو گاڑی کے اندر پھنسی ہوئی تھی اور وہ معجزانہ طور پر بچ گئیں۔
حالانکہ ٹینک اس کار کے اوپر سے گذر گیا۔فیلڈ میں ایک یوکرائنی اہلکار نے اعلان کیا کہ روسی افواج بیلاروس کے گومیل ہوائی اڈے کو کیف پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔روسی خبر رساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں حکومتی کالونی کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
The man whose car was rammed and crushed by alleged Russian strela has been rescued,
Kyiv oblast#Ukraine pic.twitter.com/qqikd1Efel— Aleph א #IStandWithUkraine 🇺🇦 (@no_itsmyturn) February 25, 2022
یوکرین حکومت کے ایک مشیرنے جمعہ کو کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ روس دن کے وقت کیف پر حملہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ یوکرائنی حکام نے فضائی حملوں کی وارننگ کے بعد شہر کے رہائشیوں سے پناہ گاہوں میں جانے کی اپیل کی۔
جمعہ کے روز ’سی این این‘ نے امریکی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ روسی افواج اب یوکرین کے دارالحکومت کیف سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں اور یوکرین کے میڈیا نے بتایا کہ روسی حملوں نے کیف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک رن وے کو نشانہ بنایا جب کہ کیف کے شمال میں لڑائیاں جاری ہیں۔یوکرین کی فوج نے اعلان کیا کہ وہ دیمیر اور ایوانکیو شہروں میں روسی بکتر بند گاڑیوں کے یونٹوں سے لڑ رہی ہے جو دارالحکومت کیف سے بالترتیب 45 اور 80 کلومیٹر شمال میں واقع ہیں۔



