بین الاقوامی خبریں

 پابندیوں کے جواب میں روس کی جانب سے خلائی امور میں چھپی دھمکی 

لندن ،27فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)روسی خلائی ایجنسی Roscosmos کے ڈائریکٹر جنرل دمتری روگوزن نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی پابندیاں روس کے ساتھ خلائی شعبے کے تعاون پر اثر انداز ہوئیں، تو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) اپنے مدار سے نکل کر کنٹرول سے باہر ہو سکتا ہے۔
مغربی میڈیا کے مطابق یہ انتباہ روگوزن کی جانب سے جمرات کی شام سلسلہ وار ٹویٹس میں اور ان کے ٹیلی گرام چینل پر جاری ایک وڈیو میں سامنے آیا ہے۔ روگوزن کے مطابق اگر مذکورہ خلائی اسٹیشن کو چلانے کے لیے تعاون ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکیوں نے مزید تعاون سے انکار کر دیا تو پھر اس اسٹیشن کو بے قابو ہو کر گرنے سے کون بچائے گا جب کہ یہ امریکی یا یورپی اراضی میں گر سکتا ہے؟روگوزن نے نے کہا کہ ISS کا وزن 500 ٹن ہے اور یہ روسی اراضی کے اوپر نہیں گزرتا ہے۔
دوسری جانب سابق امریکی خلا نورد اور ناسا کے ترجمان Garrett Reisman نے اس سلسلے میں امریکی نیوز چینل CNN سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی خلائی ایجنسی ناسا خلائی اسٹیشن کے حوالے سے روس کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔
انہوں نے باور کرایا کہ نئی پابندیاں شہری خلائی شعبے میں روسی امریکی تعاون کے تقاضوں پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ISS میں اس وقت 7 خلا نوردوں پر مشتمل ٹیم موجود ہے۔ ان میں 4 امریکی، 2 روسی اور ایک جرمن ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button