بین الاقوامی خبریں

گوگل میپ کی غلطی نے سعودی فوٹو گرافر کی قسمت بدل دی

ریاض ،28فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دنیا کی جانی پہچانی ’گوگل میپ‘ سروس نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان فوٹو گرافر کی زندگی بدل دی۔فوٹو گرافر عبدالرحمان البریہ نے’النخلہ فی عیون العالم‘ [کھجور دنیا کی نظروں میں] کے عنوان سے جاری ہونے والے الشیخ خلیفہ بن زاید ایوارڈ جیت لیا۔

یہ اپنی نوعیت کا 13 واں سالانہ ایوارڈ ہے۔مقابلے میں 24 ملکوں کے 363 فوٹو گرافروں نے 1064 تصاویر پیش کی تھیں۔ اس مقابلے میں سعودی فوٹو گرافر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ عبدالرحمان البریہ نے بتایا کہ وہ حائل میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایک تقریب پر مدعو تھے۔

اس پروگرام کیمرہ آن کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ پروگرام کے آخری لمحے میں انہیں اپنے ساتھ لے کر سڑک پر آئے۔حایل میں داخل ہونے کے بعد گوگل میپس کے ذریعے ایک غلط راستے پر پہنچا جسے عقدہ کہا جاتا ہے لیکن وہاں کا منظر اس قدر دلکش اور شاندار تھا میں اسے دیکھ کر حیران رہ گیا۔

مجھے یقین تھا کہ یہ خلیفہ بن زاید ایوارڈ کے لیے موزوں پکچرہے اور واقعی ایسا ہی ہوا۔اس منظر میں کھجور کے ایک اونچے درخت کے ساتھ اس کے قریب بہنے والی ایک آبشار کی تصویر لی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ثقافتی ورثے، فطرت اور شہروں کی فوٹو گرافی کا شوق ہے۔

فوٹو گرافی میں آج تک میں نے 19 مقامی اور بین الاقوامی ایوارڈز جیتے ہیں۔البریہ نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سی نمائشوں میں حصہ لیا۔ اس کا کہنا ہے کہ میرا مقصد سعودی عرب میں ان تمام خوبصورت مقامات کو اجاگر کرنا جو خوبصورتی میں بے پناہ کشش رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس بہت سی ایسی تصاویر ہیں جو مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔ انہیں دیکھ کر مملکت کے قدرتی اور فطری حسن کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان یادگار تصاویر میں اونٹوں، جھیلوں اور الریاض کی تصاویر ہیں۔

اس کی فوٹو گرافی کو سعودی عرب کے وزیر ثقافت نے بھی سراہا ہے اور اس کے اکاؤنٹ پرناظرین کی تعداد ساٹھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button