بین الاقوامی خبریں

سعودی آرامکو نے چارعلاقوں میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے

ریاض،28فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو نے مملکت کے چارعلاقوں میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی نے گزشتہ اتوار کے روز وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے حوالے اس نئی دریافت کی اطلاع دی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق انھوں نے بتایا کہ گیس کے نئے فیلڈ ریاست کے مرکزی علاقے، ربع الخالی صحرا، اس کی شمالی سرحد کے قریب اور مشرقی علاقے میں پائے گئے ہیں۔

سعودی عرب گیس کی پیداوار میں اضافہ کرنا چاہتا ہے اور خام تیل کی جگہ قدرتی گیس کے حصے کو بڑھانا چاہتا ہے تاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی کھپت کو پورا کیا جاسکے اور برآمدات کے لیے مزید خام تیل دستیاب ہوسکے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ غیرمتعین تعداد میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔انھوں نے ایس پی اے کی رپورٹ میں یہ بتائے بغیر کہ کیا یہ تمام ذخائر پائے گئے ہیں تو پانچ کا نام لیا ہے۔انھوں نے جن گیس فیلڈ کا ذکر کیا ہے،ان میں وسطی علاقے میں شدوون، ربع الخالی میں شہاب اور جنوب مشرقی علاقے میں شرفہ ، عراق کے ساتھ شمالی سرحد کے قریب ام خانسر اورمشرقی خطے میں سمنا ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ نو دریافت گیس کے دوفیلڈ سمنا اورام خانسرغیر روایتی ہیں۔ غیرروایتی ذخائرکوشیل بھی کہا جاتا ہے۔یہ عام طور پرتنگ مسام والی جگہوں میں ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے گیس یا تیل کو نکالنے کے لیے خصوصی تکنیک کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button