بین الاقوامی خبریں

یوکرین کی سابقہ ملکہ حسن روس سے لڑنے کیلئے مزاحمت میں شامل

کیف؍لندن،28فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوکرین کی سابقہ ملکہ حسن Anastasiia Lenna نے یوکرین کی فوجی وردی پہن کر اپنے ملک کے فوجیوں کے لیے یک جہتی کا اظہار کیا۔ لینا نے انسٹاگرام پر اپنے 1.9 لاکھ سے زیادہ فالووروں کو بتایا کہ وہ اپنے طریقے سے روسی فوج سے لڑنے کے لیے مزاحمت میں شامل ہو گئی ہے۔

لینا نے 2015 میں یوکرین کی ملکہ حسن کا تاج پہننے کے موقع پر کہا تھا کہ مجھے خدا نے حسن کی نعمت سے نوازا ہے ، میں تمام وسائل کے ساتھ اس سے فائدہ اٹھاؤں گی۔لینا کی عمر 31 برس ہے اور وہ فیشن ماڈلنگ اور اداکاری کرتی ہے۔

لینا پانچ زبانیں بول سکتی ہے جن میں عربی بھی شامل ہے۔ اس نے ایک مقامی یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیم حاصل کی۔ ہفتے کے روز عسکری وردی میں ملبوس تصویر کے ساتھ لینا نے لکھا کہ جو کوئی بھی لڑائی کی نیت سے یوکرین کی سرحد پار کر کے آئے گا اسے قتل کر دیا جائے گا۔

لینا خاتون مترجم اور استنبول میں پروگراموں کی میزبان کے طور پر بھی کام کر چکی ہے۔ اس نے ٹویٹر پر اپنی کئی ٹویٹس میں اپیل کی ہے کہ اس کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جائے۔ اس پر مختلف شہریت رکھنے والے ہزاروں افراد نے لینا کا پیغام شیئر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button