جرائم و حادثاتقومی خبریں

دہلی کے پوش علاقوں میں غیر ملکی لڑکیوں کے سیکس ریکیٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا

نئی دہلی،28فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دارالحکومت دہلی کے جنوبی دہلی کے پوش علاقے میں پولیس نے غیر ملکی خواتین کے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس دوران پولیس نے چار غیر ملکی خواتین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

معلومات کے مطابق گرفتار خواتین کا تعلق ازبکستان سے ہے ،اور سبھی کی عمریں 23 سے 42 سال کے درمیان ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ خواتین بھی ہندوستان میں غیر قانونی طور پر رہ رہی تھیں۔ ان کے ساتھ ان خواتین کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈرائیور کی شناخت ہریانہ کے رہنے والے تیج کمار عرف ترون کے طور پر کی گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ وہ غیر ملکی خواتین سے روزانہ دو ہزار روپے لے کر انہیں مذکورہ جگہ پر چھوڑ دیتا تھا۔اب پولیس نے خواتین کے خلاف جسم فروشی اور غیر قانونی طور پر بھارت میں رہنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ غیر ملکی خواتین دہلی میں غیر قانونی طور پر رہ رہی ہیں اور یہاں سیکس ریکیٹ چلا رہی ہیں۔ جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ نریش عرف گڈو نامی ایجنٹ کے ذریعہ یہ غیر ملکی خواتین یہاں اپنا جسم فروشی کا دھندہ چلا رہی ہیں۔

اس پر ان سے واٹس ایپ کے ذریعہ رابطہ کیا گیا اور گینگ تک پہنچنے کے لیے جال بچھایا گیا،جس کے بعد پانچ غیر ملکی لڑکیوں کا مطالبہ کیا گیا۔اس دوران رابطے کے بعد 25 ہزار روپے میں سودا طے پا گیا،

وقت اور جگہ کے مطابق پولیس نے پہلے ہی جال بچھا کر وسنت کنج اور مہی پال پور میں واقع ایک ہوٹل کا گھیراؤ کر لیا تھا ،اِس دوران جیسے ہی ڈرائیور ان خواتین کے ساتھ پہنچا، پانچوں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

اب سب سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ان کے ریکیٹ سے جڑے دوسرے لوگوں کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button