قومی خبریں

آپ 18 ہزار لوگوں کو نہیں نکال پارہے ہیں گجرال نے تو1.7 لاکھ لوگوں کو نکالاتھا: یشونت سنہا کا پی ایم مودی پرنشانہ

نئی دہلی،یکم مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اپوزیشن کانگریس اور ترنمول کانگریس نے روس کے حملے کا سامنا کرنے والے یوکرین پر روسی حملے میں پھنسے ہندوستانیوں کو نہ نکالنے پر حکومت پر حملہ کیا ہے اور کہا کہ تاخیر اب بھی ہو رہی ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے حکومت پر موثر قدم نہیں اٹھانے اور وزیر اعظم نریندر مودی پراس کارروائی میں غائب ہونے کا الزام لگایا ہے۔

نیز ترنمول کانگریس کے یشونت سنہا نے کہا کہ یہ حکومت 18000 لوگوں کو نکالنے میں ناکام ہے، جبکہ ہندوستان نے 1990 میں خلیجی جنگ کے دوران بڑی کامیابی سے نکالنے کی مہم شرو ع کی تھی ۔

یشونت سنہا جو اٹل بہاری واجپئی حکومت میں وزیر خارجہ تھے،انہوں نے کہا کہ یوکرین میں پھنسے ہوئے لوگوں کی تعداد صرف 18,000 ہے، جو ماضی میں ہندوستان کی طرف سے کئے گئے ایئر لفٹس کے مقابلے میں بہت بڑی تعداد نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستان نے 1990 میں اگست سے اکتوبر کے درمیان 170,000 لوگوں کو کویت سے نکالا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت نکالنے کی کارروائی کی نگرانی سابق وزیر اعظم اندر کمار گجرال کر رہے تھے، جو اُس وقت وزیر خارجہ تھے۔انہوں نے کہاکہ یوپی میں ابھی بھی انتخابات ہو رہے ہیں اور اس موقع کو انتخابی مہم کے لیے استعمال کرکے ہندوستانی حکومت نے ایک شاندار کام کیا ہے،

کسی بڑے سانحے سے کم نہیں ہے انہوں نے مزید کہاکہ یوپی میں انتخابی جلسوں کے لیے یہ بہت اچھی بات نہیں ہے۔ وزیر اعظم اس بارے میں بات کریں یہ حکومت کا فرض ہے۔سنہا نے کہاکہ حکومت کو اچھی طرح معلوم تھا کہ بحران آنے والا ہے۔

حکومت کوجو وطن واپس آنا چاہتے تھے ان لوگوں کو واپس لانے کے لیے بروقت کارروائی کرنی چاہیے تھی ، جب یوکرین کی فضائی حدود کھلی تھی۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ فضائی حدود کی بندش کے بعد بھی یوکرین میں ہمارے سفارت خانے کو طالب علموں کو جلد از جلد بس یا جو بھی ٹرانسپورٹ دستیاب ہو، پڑوسی ممالک میں بھیجنے کا انتظام کرنا چاہیے تھا۔

سنہا نے کہاکہ حکومت کو ہنگامی منصوبے کے ساتھ تیار رہنا چاہیے تھا، اب یوکرین کی سرحد سے ملحق ممالک میں چار وزراء بھیجنے کی بات ہو رہی ہے، یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button