قومی خبریں

بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کی طاقت اکھلیش کے پاس نہیں : اسدالدین اویسی

بلیا ، یکم مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے  سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش یادو بی جے پی کو اقتدار میں آنے میں مدد کریں گے، روکنے کی طاقت ان کے پاس نہیں ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سات سال بعد اتر پردیش میں سانڈوں کی دہشت کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔منگل کو بلیا ضلع کے سکندر پور میں بھاگیداری سنکلپ مورچہ کی طرف سے منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ اکھلیش یادو کے پاس بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کی طاقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو نے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اور گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کیا، لیکن وہ بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکے۔

اویسی نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت غریبوں میں مفت راشن تقسیم کرکے غریبوں کی توہین اور تذلیل کررہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی جی خود کو چوکیدار کہہ کر بادشاہ بن گئے ہیں اور وہ ملک کے غریبوں کو اپنا نمک چکھانا چاہتے ہیں۔اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے کہا کہ ہم مودی کانمک قبول کرنے کے بجائے زہر قبول قبول کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 مارچ کو اتر پردیش سے بی جے پی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔بھاگیداری سنکلپ مورچہ کی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے مسلم سماج سے کہاکہ ہم کب تک ایس پی اور بی ایس پی کے لیڈروں کے پاؤں کا فٹ بال بنے رہیں گے۔

اویسی نے دعویٰ کیا کہ بھاگیداری سنکلپ مورچہ کمزوروں کو مضبوط بنانے اور سماجی انصاف کی جنگ لڑ رہا ہے اور صرف یہ مورچہ ہی بی جے پی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button