اقلیتی کارپوریشن کی جانب سے قرضہ جات کی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولا کملاکر کے ہاتھوں چیکس کی تقسیم

کریم نگر ۔ 16/ ڈسمبر (بذریعہ میل) کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں کریم نگر کارپوریشن کے دائرے اختیار میں اقلیتی کارپوریشن کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات سے مستفید افراد میں وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولا کملاکر کے ہاتھوں چیکوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلٰی کے سی آر کی حکومت میں ریاست تلنگانہ کے طول وعرض میں تمام طبقات کو پر مسرت و خوشحال زندگی کے بسر کیلئے راہ ہموار کرنے کے مقصد سے تاجروں کو قرضہ جات کی فراہمی کے ذریعہ انکے کاروبار میں مدد فراہم کی جارہی ہےاس اسکیم کے ذریعہ اہل مستفید افراد کو ایک لاکھ روپئے بطور قرض دئے جارہےہیں ۔ اسی کے پیش نظر اقلیتی کارپوریشن کے ذریعہ سال 2018 تا 2019 کے تحت مستفید افراد میں چیکوں کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے 1 لاکھ روپے کے قرض پر 80 فیصد سبسیڈی دی جارہی ہے ۔انہوں نے ضلع کریم نگر کے عوام کی طرف سے وزیر اعلی کے سی آر کا شکریہ ادا کیا ، اور عوام سے اس اسکیم سے استفادہ کی خواہش کی ۔
اس موقع پر ضلع کلکٹر کے ششانکا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کے محنت کش و اقلیتی طبقے کے مستحق تاجروں کوقرض کی فراہمی کا مقصد انکے کاروبار کے بڑھانےمیں مدد فراہم کرنا ہے ، انہوں نے مستفید افراد کو قرضہ جات کے درست و نفع بخش استعمال کی صلاح دی ۔
اس موقع پر ضلع کلکٹر ششانکا ،، مونسپل کمشنر ویلوری. کرانتی ، میئر وائی .سنیل راؤ ، سابق میئر رویندر سنگھ ، کارپوریٹر مادھوی ، بونالہ سریکانت ، جیاشری ، بنڈاری. وینو ، ٹی. رامولو ، جی. یادو ، کلیانی ، ٹی آر ایس نمائندوں ایڈلا اشوک ،چلہ ہری شنکر و دیگر نے شرکت کی ۔



