قومی خبریں

امت شاہ کاآسام دورہ،کانگریس کو نشانہ بنایا

 امت شاہ کاآسام دورہ،کانگریس کو نشانہ بنایا

الیکشن

 

کوکھراجھاڑ: (اردودنیا۔ان)آسام میں اسی سال الیکشن ہونے والاہے۔سی اے اے تحریک وہاں مضبوطی سے چلائی گئی،این آرسی سے بڑی تعدادمیں غیرمسلموں کے نام کٹنے پروہاں غصہ بھی ہے۔این آرسی کااثرالیکشن پرہوسکتاہے۔بی جے پی وہاں دراندازوں کامعاملہ اٹھاتی رہی ہے لیکن جب این آرسی ہوئی توغیرمسلموں کی تعدادکافی نکلی جس کے بعداین آرسی کاعمل جوسپریم کورٹ کے زیرنگرانی ہوا،

اس کے بعدسے دراندازی پر اس نے بولنابندکردیااوربی جے پی نے اپنے ووٹ کودیکھتے ہوئے شک ظاہرکرناشروع کردیا۔اس نے دعویٰ کیاہے کہ یہ عمل مکمل نہیں ہے۔اس سے وہاں کے عوام میں زبردست ناراضگی ہے۔اس لیے وہاں بی جے پی نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں جب کہ کانگریس نے مضبوط الائنس بنایاہے اورعلاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحادکیاہے۔

آسام کے کوکراجھاڑمیں منعقد ایک تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کانگریس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاہے کہ کانگریس پارٹی جو اپنے دور میں امن ، ترقی نہیں لاسکتی تھی ، آج ہمیں مشورے دے رہی ہے۔ اتنے برسوں سے آسام لہو میں ڈوبا رہا، آپ نے کیا کیا؟ بی جے پی کی حکومت نے جو بھی کیاوہ کیا اگر بدعنوانی سے پاک ، گھس پیٹھائی سے پاک ، دہشت گردی سے پاک اور آلودگی سے پاک آسام تعمیر کرنا ہے تو پی ایم مودی کی قیادت میں صرف بی جے پی تشکیل دے سکتی ہے۔ بوڈولینڈ ٹیریٹوریل ریجن (بی ٹی آر) معاہدے پر دستخط کرنے کی پہلی برسی کے موقع پرکوکراجھاڑ میں منعقدایک تقریب میں امت شاہ نے کہا کہ کانگریس برسوں سے آسام پر داغ ڈال رہی ہے۔

مختلف تحریکیں چلتی رہیں۔ پچھلے 5 سالوں میں آسام میں جو ترقی ہوئی ہے وہ پچھلے 70 سالوں میں نہیں ہوئی ہے۔آسامی-غیرآسامی،بوڈو غیر بوڈوس کی شناخت کرکرکے یہ لوگ سیاسی روٹیاں پکانے کے لیے ایسی حرکتیں کررہے ہیں۔امت شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں اکثریت کے ساتھ آسام میں این ڈی اے حکومت تشکیل دیں اور بوڈولینڈ کی ترقی کو یقینی بنائیں۔

اس سال آسام میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاہے کہ بوڈوامن معاہدے کے بعد برو بروان معاہدے کی کوشش کی گئی۔ 8 مختلف گروہوں نے ہتھیارڈالنے اور امن کا راستہ منتخب کیا۔ یہ سارا عمل ہمیں ترقی کی راہ میں لے جانے والا ہے۔ آج سے ٹھیک ایک سال قبل بوڈو امن معاہدہ وزیر اعظم کی سربراہی میں ہوا۔ بوڈوامن معاہدے کے ساتھ ، وزیر اعظم نے یہ پیغام دیا کہ شمال مشرق میں جہاں بھی بدامنی ہے وہاں بات چیت کی جانی چاہیے اورامن کی راہ ہموار ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button