بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

جھارکھنڈ: جیل سپرنٹنڈنٹ نے دوست کی نابالغ بیٹی کے ساتھ کی عصمت دری

رانچی،05؍مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) رانچی کے ٹوپودانا او پی علاقے میں رہنے والے سنٹرل جیل گرڈیہ کے سپرنٹنڈنٹ راج موہن راجن پر ایک 13 سالہ نابالغ کے ساتھ عصمت دری کا الزام لگایا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی ملزم جیل سپرنٹنڈنٹ کے دوست کی بیٹی ہے۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ملزم جیل سپرنٹنڈنٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کا ٹوپوڈانا علاقے میں ایک اپارٹمنٹ میں فلیٹ ہے۔ متاثرہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے دوست کی بیٹی ہے۔ اس وجہ سے لڑکی ان کے گھر آتی جاتی تھی۔

الزام ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کا دوست جمعہ کو ڈیوٹی پر گیا تھا اور اس کی نابالغ بیٹی گھر پر اکیلی تھی۔ اس دوران نابالغ کو اکیلا دیکھ کر اس کے ساتھ عصمت دری کی ۔ نابالغ نے احتجاج کیا تو اس نے اسے 500 روپئے کا نوٹ دیا اور کہا کہ چاکلیٹ خریدلینا۔

اس واقعہ کے بعد لڑکی اتنی خوفزدہ ہوگئی کہ اس نے پڑوسیوں کو اس کی اطلاع دی۔ پھر پڑوسی کی اطلاع پر متاثرہ کے والد گھر پہنچے اور پولیس سے واقعے کی شکایت کی۔ فی الحال اس پورے معاملے میں پولیس کو کوئی تحریری شکایت نہیں دی گئی ہے۔

تاہم پولیس نے راج موہن کو تھانے میں حراست میں رکھا ہے۔ اس معاملے میں تحریری شکایت درج کرنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔جیل کے آئی جی منوج کمار کا کہنا ہے کہ اطلاع کی بنیاد پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

اس کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔ اس معاملے کو لے کر لوگوں میں ناراضگی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب لوگ اپنے دوستوں پر بھروسہ بھی نہیں کر سکتے کیونکہ اس طرح کے واقعے کی وجہ سے دوستوں کا اعتماد بھی ختم ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button