سرورققومی خبریں

سہارنپور-دہلی مسافر ٹرین میں لگی آگ ، لوگوں نے دھکا دے کر بوگی کو کیا الگ

موہالی،05؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) میرٹھ کے دورالہ اسٹیشن پر سہارنپور سے دہلی جارہی مسافر ٹرین میں اچانک آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نے دو بوگیوں کو زدمیں لے لیا۔ آگ لگنے سے افراتفری پھیل گئی۔ تاہم جس کوچ میں آگ لگی اس کے مسافر فوراً باہر آگئے ۔

راحت کی بات ہے کہ کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔سہارنپور سے دہلی جانے والی ٹرین کے ڈبوں میں لگی آگ انجن تک بھی پہنچ گئی ۔ ریلوے اہلکاروں نے مسافروں کی مدد سے فوری طور پر بوگیوں کو انجن سے الگ کیا۔ فائر بریگیڈیئر کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

میرٹھ سٹی ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ آر پی شرما نے بتایا کہ دورالہ کے قریب ٹرین کے ایک ڈبے میں دھواں اٹھنے لگا، جس کے بعد ٹرین کو (دورالہ) اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

شرما نے بتایا کہ کوچ میں سوار مسافروں کو بحفاظت اسٹیشن پر اتار دیا گیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر اطلاع دی گئی اور ریلوے اسٹیشن کے عملے نے مسافروں کی مدد سے دونوں بوگیوں کو انجن سے الگ کیا۔ ریلوے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق واقعے میں کسی مسافر کے جان و مال کے نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button