بین ریاستی خبریںسرورق

طاہر حسین کو ضمانت نہیں ملی

نئی دہلی5مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ایم سی ڈی کے سابق کونسلر اور سابق عام آدمی پارٹی لیڈر طاہر حسین، جو شمال مشرقی دہلی تشدد کیس میں مبینہ طور پر فنڈنگ کرنے کے ملزم ہیں، کو ضمانت نہیں ملی ہے۔ دہلی کی ککڑڈوما کورٹ نے ہفتہ کو طاہر حسین کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔کجریوال نے پوری طرح ان سے اپنے کوالگ کرلیاہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے طاہر حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، جس میں شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے لیے فنڈنگ کا الزام لگایا گیا تھا۔اس سے قبل طاہر حسین نے کئی بار ضمانت کی درخواست دائر کی ہے جسے ہر بار عدالت میں مسترد کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی عدالت نے سابق کونسلر کی درخواست ضمانت یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی تھی کہ طاہر حسین نے دہلی میں تشدد بھڑکانے اور فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کے لیے اپنی سیاسی طاقت کا غلط استعمال کیا تھا۔دہلی پولیس نے طاہر حسین کو 3 مارچ 2020 کو گرفتار کیا تھا۔

طاہر حسین اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ دہلی پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ فروری 2020 میں دہلی میں ہونے والے تشدد میں طاہر حسین نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button