استعفیٰ کے مطالبہ پر شرد پوار کا پلٹ وار،نارائن رانے کومستعفی کیوں نہیں کرتے
پونے5مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے ہفتہ کے روز کہاہے کہ پارٹی کے لیڈراور ریاستی وزیرنواب ملک کی گرفتاری سیاسی ہے ۔وہ ایک مسلمان ہیں۔ ان کا نام انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے جوڑا جا رہا ہے۔شرد پوار نے ملک کے استعفیٰ کے اپوزیشن کے مطالبے کو بھی مسترد کر دیاہے۔
ملک کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 23 فروری کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا جس میں داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھی شامل تھے۔این سی پی کے سربراہ نے کہاہے کہ ملک کی گرفتاری سیاسی طورپرہوئی ہے۔ اس کا نام داؤد ابراہیم کے ساتھ اس لیے جوڑا جا رہا ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔
ملک اور ان کے خاندان کے افراد کو جان بوجھ کر ہراساں کیا جا رہا ہے، لیکن ہم اس کے خلاف لڑیں گے۔ریاست میں حزب اختلاف کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے ملک کا استعفیٰ مانگنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شردپوارنے کہاہے کہ ملک اور مرکزی وزیر نارائن رانے پر مختلف معیارات اپنائے جا رہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ رانے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ہیں۔



