قومی خبریں

دہلی پولیس کی ڈی پی لگاکر لڑکی سے بلیک میلنگ ،فحش پیغام رسانی، پولیس کمشنر کو شکایت

نئی دہلی، 6مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی میں ایک شخص کی جانب سے پولیس کمشنر کی ڈی پی واٹس ایپ پر ڈال کر لڑکی کو بلیک میل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس میں لڑکی کو واٹس ایپ پر فحش پیغامات بھیج کر ہراساں کیا جا رہاتھا۔ ملزم نے پہلے لڑکی کے آدھار کارڈ کے ساتھ اس کی تصویر لگا کر فحش تصاویر بنائیں، پھر اسے بھیج کر رقم کا مطالبہ کیا۔

رقم نہ دینے پر لڑکی کے رشتہ داروں اور دوستوں کو تصاویر بھیجنے کے علاوہ انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں ۔ملزمین کی حرکات سے پریشان لڑکی نے پہلے مالویہ نگر پولیس اسٹیشن، سائبر سیل اور ویمنس پولیس اسٹیشن میں شکایت کی لیکن جب پولیس نے اس کی شکایت کو سنجیدگی سے نہیں لیا، تو لڑکی نے 2 مارچ کو دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ سے رابطہ کیا۔

پولیس کمشنر کی ہدایت پر اسپیشل سیل میں کیس درج کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ خبر کے مطابق متاثرہ لڑکی مالویہ نگر تھانہ علاقہ کی مکین ہے۔ کمشنر کو بھیجی گئی شکایت میں لڑکی نے کہا ہے کہ وہ ذہنی طور پر پریشان ہے۔

اسے نامعلوم نمبروں سے کئی قابل اعتراض کالیں آئیں، جب کہ ایک نمبر پر جنسی تعلقات کی پیشکش بھی کردی گئی۔ ملزم خود کو پولیس کمشنر ہونے کا جھوٹا دعویٰ کر رہا تھا اور اپنی (کمشنر آف پولیس) کی تصویر کا غلط استعمال کر رہا تھا۔واٹس ایپ نمبر سے گالیاں دے رہا تھا۔ نمبر پر دہلی پولیس لکھا جا رہا تھا۔

لڑکی نے کمشنر کو یہ بھی لکھا کہ اگر ملزم اسے فوری طور پر فحش پیغامات بھیجنا بند نہ کرے تو وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button