قومی خبریں

اندراگاندھی کے قتل – بہت افسردہ تھی، لیکن خبرتو پڑھنی ہی تھی:مشہوراینکر سلمیٰ سلطان

نئی دہلی،6مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی کے ’بلیک اینڈ وائٹ‘ مرحلے سے کرنے والی ٹی وی اینکر سلمیٰ سلطان کیلئے 31 اکتوبر 1984 اپنے کیرئیر کا سب سے مشکل دن تھا، جب انہیں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کی خبر پڑھنی پڑی۔دوردرشن پر نشر ہونے والی پرائم ٹائم نیوز کی اہم اینکر سلطان کا کہنا ہے کہ جب انہیں یہ خبر ملی تو وہ بہت جذباتی تھیں لیکن اپنے پیشے کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے بڑے نظم و ضبط کے ساتھ خبریں پڑھی۔

سلطان رواں ماہ 75 برس کی ہو جائیں گی۔ ملک کی پہلی خاتون آئی پی ایس آفیسر اور پڈوچیری کی سابق لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے خواتین کے عالمی دن سے پہلے منعقدہ پروگرام ’ویمن پاور‘ میں سلطان کو اعزاز سے نوازا۔تقریباً چار دہائیوں پرانی خبروں کو یاد کرتے ہوئے سلطان نے کہا کہ دفتر میں ہم سب صدمے میں تھے،

ہم سب غمگین تھے لیکن نیوز روم میں ہمیں نظم و ضبط کے ساتھ خبریں پڑھنی پڑیں اور میں نے ان حالات میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے دو محافظوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

انہیں 31 اکتوبر 1984 کی صبح ان کی سرکاری رہائش گاہ 1 صفدر جنگ روڈ، نئی دہلی میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔اندرا کو فوری طور پر ایمس، دہلی لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹر انہیں بچا نہیں سکے۔ ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم ’آئرن لیڈی‘ انتقال کر گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button