قومی خبریں

بٹلہ ہائوس انکاؤنٹر: سزائے موت کے خلاف مجرم کی اپیل پر 21 مارچ سے سماعت کرے گاہائی کورٹ

نئی دہلی، 7 مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی ہائی کورٹ نے پیر کو کہا کہ وہ 21 مارچ سے سنسنی خیز 2008 بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر سے متعلق ایک مقدمے میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر سماعت شروع کرے گی۔ ٹرائل کورٹ نے اریز خان کو انکاؤنٹر کے دوران دہلی پولیس کے انسپکٹر موہن چند شرما کے قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ نچلی عدالت سے ملنے والے فیصلے کے ساتھ ہی سزائے موت کے خلاف اریز خان کی اپیل پر بھی سماعت کی جائے گی۔ ٹرائل کورٹ نے 15 مارچ 2021 کو ملزم کو سزائے موت سنائی تھی۔

جب نچلی عدالت کسی مقدمے میں کسی شخص کو موت کی سزا سناتی ہے، تو وہ نچلی عدالت کے فیصلے کو ثابت کرنے کیلئے تمام حقائق پر غور کرتی ہے۔جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس انوپ کمار مینڈیرٹا کی بنچ نے کہا کہ سزائے موت کے معاملے میں مجرم کو کارروائی سے آگاہ کرتے ہوئے اسے نوٹس بھیجا جانا چاہیے۔

بنچ نے رجسٹری کو ہدایت دی کہ مقدمے کا ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ اور سزائے موت کا حوالہ حکومت کی نمائندگی کرنے والے پراسیکیوٹر کو جلد از جلد بھیجے۔ایریز خان نے جولائی 2021 کو نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button