بین الاقوامی خبریں

مکہ مکرمہ میں زائرین کے لیے نئی بس سروس شروع

مکہ مکرمہ ،10؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سعودی عرب کی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں تجرباتی بس سروس شروع کی ہے جس سے 25 ہزار سے زیادہ مسافر استفادہ کرچکے ہیں۔

مقامی اخبار نے پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کے تحت مکہ مکرمہ کے محلے الرصیفہ کے ایکسپریس ٹرین سٹیشن سے مسجد الحرام کے صحن کے قریب جبل عمر پروجیکٹ بس سٹینڈ تک نئی بس سروس شروع کی گئی ہے جس سے اب تک 25 ہزار سے زیادہ افراد استفادہ کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کے محلوں اور شاہراہوں پربس سٹینڈز تیار کیے جارہے ہیں جن کی تعداد 425 ہے، مسجد الحرام کے اطراف چار بڑے سٹیشن بس سروس کے لیے ہیں اور یہ نمازیوں، عمرہ و حج زائرین اور اہلیان مکہ مکرمہ کے لیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے چار سو شاندار بسیں حاصل کی گئی ہیں، ان میں سے 240 عام نوعیت کی ہیں اور 160 ڈبل ڈیکر ہیں، یہ بسیں آگ بجھانے والے سسٹم، ماحولیاتی تحفظ، سی سی کیمروں اور الیکٹرانک سکرینز سے آراستہ ہیں۔

ان بسوں میں معذوروں کے لیے خصوصی سہولتیں رکھی گئی ہیں اس کے علاوہ ان میں انٹرنیٹ سروس بھی فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button