قومی خبریں

ٹی ایم سی گوا میں اپنی شناخت بنانے میں ناکام

عام آدمی پارٹی اور ٹی ایم سی کے الگ لڑنے سے بی جے پی کا فائدہ

پنجی10مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)، جس نے پہلی بار گوا اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزمائی، ساحلی ریاست میں پہچان بنانے میں ناکام رہی ہے۔ترنمول کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے الگ لڑنے سے وہاں بی جے پی کافائدہ ہواہے اورکانگریس کانقصان ہواہے۔

اپنی اپنی سیٹوں پر پیچھے چلنے والے اہم ٹی ایم سی امیدواروں میں ٹی ایم سی کے گوا کے سربراہ کرن کونڈلکر، ان کی بیوی کویتا کنڈولکر، این سی پی چھوڑ کر ٹی ایم سی میں شامل ہونے والے چرچل الیماو، اور ان کی بیٹی والانکا شامل ہیں۔

ٹی ایم سی گوا یونٹ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پرکہاہے کہ ہم اس مینڈیٹ کو خوش دلی سے قبول کرتے ہیں۔ ہم ہر گوا کا اعتماد اور محبت جیتنے کے لیے سخت محنت کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاہے کہ اس میں کتنا وقت لگے گا، ہم یہاں ہیں اور گوا کے لوگوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button