بین ریاستی خبریںقومی خبریں

پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی میں ایمانداری سے ادا کروں گی: اپرنا یادو 

لکھنو،12؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) یوپی میں انتخابات سے پہلے ملائم خاندان کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور اب وہی پارٹی ایک بار پھر حکومت بنانے جا رہی ہے۔ ایسے میں ان سے پوچھا گیا کہ جیت کے بعد پارٹی میں اپرنا کا کیا رول ہوگا؟
اس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں بی جے پی میں ملک کی خدمت کرنے آئی ہوں اور میری اعلیٰ قیادت میرے لیے جو بھی فیصلہ کرے گی، میں وہ کام پوری ایمانداری کے ساتھ کروں گی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ان کا کردار کیا ہوگا، میں یہ موضوع اپنی پارٹی پر چھوڑتی ہوں۔ اپرنا نے سماج وادی پارٹی کی شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو سوچنا چاہیے کہ غلطی کہاں ہوئی  ہے۔
میں بی جے پی میں ہوں اور مجھے اس کی جیت کے پیچھے کی وجہ معلوم ہے۔ای وی ایم میں دھاندلی پر اپرنا نے کہاکہ ای وی ایم کے ساتھ دھاندلی کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ ملک کو ای وی ایم پر بھروسہ ہے۔ ریاست کے تمام لوگوں نے آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے ای وی ایم میں ووٹ ڈالے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے لوگ ذات پات کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔ کچھ نے کہا کہ ہندو مسلم ووٹ الگ ہو جائیں گے۔ لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ ہر مذہب، ہر طبقے، ہر قبیلے کے لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے۔
خاص طور پر ماؤں اور بہنوں نے ووٹ ڈالے ہیں اور خواتین میں ووٹ فیصد بی جے پی کو گیا ہے جس کی وجہ سے آج بی جے پی نے زبردست جیت حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button