قومی خبریں

قتل کے الزام میں تہاڑ جیل میں بند اولمپین سشیل کمار قیدیوں کا بنا فٹنس گرو

نئی دہلی،12؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) اولمپک میڈلسٹ قتل کے الزام میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ سشیل کمار جیل میں قیدیوں کو فٹنس اور ریسلنگ کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔ جیل حکام نے اسے اس کی اجازت دے دی ہے۔ اس وقت چھ سے سات قیدی سشیل کمار سے فٹنس اور ریسلنگ کے منتر سیکھ رہے ہیں۔ جیل حکام کے مطابق حال ہی میں سشیل کمار نے یہ ٹریننگ دینا شروع کی ہے۔ تہاڑ جیل حکام کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے جیل کے اندر کئی پابندیاں نافذ تھیں۔اب جبکہ کورونا کیسز بہت تیزی سے کم ہوئے ہیں، اس کے بعد جیل حکام نے سشیل کمار کو یہ اجازت دی ہے۔

جیل حکام کے مطابق ایسا منصوبہ پہلے سے موجود تھا لیکن کووڈ کی تیسری لہر کی وجہ سے یہ منصوبہ ملتوی کر دیا گیا۔ اس وقت جیل کے اندر 6 سے 7 قیدی سشیل کمار سے ریسلنگ اور فٹنس کے طریقے سیکھ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق اگر کوئی قیدی سشیل کمار سے تربیت لینا چاہتا ہے تو وہ لے سکتا ہے۔

اولمپک سشیل کمار پہلوان ساگر دھنکڑ کے قتل کے الزام میں جیل میں ہیں۔ ساگر دھنکڑ کو سال 2021 میں 4 مئی کو دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم میں قتل کر دیا گیا تھا۔ سشیل کمار کو پولیس نے 23 مئی کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button