بین الاقوامی خبریں

یوکرین کے مفتی ٔ اعظم بھی فوجی وردی پہن کر میدان جنگ میں آگئے

کیف، 14مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) یوکرین کے مفتی اعظم سعید اسماگیلوو  Imam Saeed Ismagilov  اپنے وطن کے دفاع میں روس سے جنگ لڑنے کے لیے فوج میں شامل ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین Ukraine کے مفتی اعظم نے صدر ولودو میر زیلنسکی کے عوام سے ملک چھوڑنے کے بجائے روس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے ہر ایک شہری کو باہر نکلنے کے مطالبے کو قبول کرتے ہوئے فوجی وردی پہن Military uniform کر محاذ جنگ سنبھال لیا۔

عالم دین سعید اسماگیلوو نے مسلمان شہریوں سے بھی درخواست کی کہ اپنی سرزمین کی دفاع کے لیے باہر نکلیں اور فوج کے ہاتھ مضبوط کریں۔ روسی جارحیت کا جواب دینا ہم سب پر لازم ہے۔یوکرین کے مفتی اعظم نے روسی صدر پوٹن کے جنگ کے فیصلے کی منظوری دینے والے مسلم مذہبی رہنماو?ں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے والوں نے ہماری ماؤں، بہنوں اور بچوں کے قتل کی منظوری دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button