بنگلور،14؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی اسپنر آر اشون Ravichandran Ashwin نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے بنگلور ٹیسٹ کے تیسرے دن پہلے سیشن میں دو وکٹیں لے کر ڈیل اسٹین Dale Steyn کے 439 وکٹوں wickets کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اب وہ ٹیسٹ کرکٹ میں آٹھویں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔
اشون نے آج پہلے سیشن میں کپتان دیموتھ کرونارتنے اور کشال مینڈس کی مضبوط شراکت کو توڑ کر ڈیل اسٹین کے ریکارڈ کی برابری کی۔ سری لنکا کے ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 97 رنز کی شراکت ہوئی۔ اشون نے کشال مینڈس کو وکٹ کے پیچھے کیچ کرا یا۔
مینڈس 54 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اشون نے سری لنکا کو 105 کے مجموعی اسکور پر ایک اور جھٹکا دیا۔ انہوں نے اس اسکور پر دھننجے ڈی سلوا (4) کو پویلین بھیجا۔
اس وکٹ کے گرتے ہی اشون نے جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ 10 گیندباز۔
۱۔متھیا مرلی دھرن: 800 وکٹیں
۲۔شین وارن: 708 وکٹیں
۳۔جیمس اینڈرسن: 640 وکٹیں
۴۔انیل کمبلے: 619 وکٹیں



