قومی خبریں

میڈیا لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے: مودی

نئی دہلی،18؍مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ میڈیا لوگوں کی زندگیوں کو بدلنے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے سوچھ بھارت مشن، یوگا، صحت اور’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ جیسے حکومت کے مہتواکانکشی اقدامات کو فروغ دینے میں چوتھے ستون کے تعاون کی تعریف کی۔
آن لائن میڈیم کے ذریعہ معروف ملیالم روزنامہ ’متھرو بھومی‘ کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہاکہ میں نے دیکھا ہے کہ میڈیا کا مثبت اثر ہو سکتا ہے۔ سوچھ بھارت مشن کی مثال سب کو معلوم ہے۔ ہر میڈیا ہاؤس نے اس مشن کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے یوگا، صحت اور ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ جیسے اقدامات کو مقبول بنانے میں بہت حوصلہ افزا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیاست اور سیاسی جماعتوں کے دائرہ سے باہر کے موضوعات ہیں۔ مودی نے کہاکہ یہ اقدامات آنے والے سالوں میں ایک بہتر قوم کی تعمیر کے بارے میں ہیں۔ کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے بھی آن لائن پروگرام میں حصہ لیا۔ ان کے علاوہ مرکزی وزیر وی مرلیدھرن اور ریاستی وزیر سیاحت پی اے محمد ریاض سمیت معززین نے اس میں شرکت کی۔
نیز پی ایم مودی نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں UPI لین دین میں 70 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ یہ مثبت تبدیلیوں کو اپنانے کے لیے لوگوں کی بے تابی کو ظاہر کرتا ہے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آج کے دور میں دنیا کو ہندوستان سے بہت سی توقعات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب کوویڈ 19 وبائی بیماری آئی تو یہ قیاس کیا گیا تھا کہ ہندوستان معاملات کو اچھی طرح سے نہیں سنبھال پائے گا، لیکن ہندوستان کے لوگوں نے ان ناقدین کو غلط ثابت کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button