بین ریاستی خبریں

    حجاب معاملہ : امتحان کا بائیکاٹ کرنے والی طالبات کے لیے نہیں ہوں گے دوبارہ امتحانات

بنگلور، 21مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرناٹک حکومت نے حجاب کا مطالبہ کرتے ہوئے اسکولوں اور کالجوں میں دوبارہ پریکٹیکل امتحانات کرانے سے انکار کردیا ہے۔حکومت کا موقف ہے کہ ہمارے لیے دوبارہ پریکٹیکل امتحان کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔کرناٹک حکومت نے حجاب کا مطالبہ کرتے ہوئے اسکولوں اور کالجوں میں دوبارہ پریکٹیکل امتحانات کرانے سے انکار کردیا ہے۔
کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے وزیر بی سی ناگیش نے کہا کہ ان طالبات نے عدالت کے فیصلے کے بعد بھی احتجاج جاری رکھا اور پریکٹیکل امتحان کا بائیکاٹ کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر یہ امتحان دوبارہ کرایا گیا تو اس سے غلط روایت شروع ہو جائے گی۔
اس کے بعد کوئی اور آئے گا اور کوئی وجہ بتا کر دوبارہ امتحان کے لیے کہے گا، اس لیے ہم ایسا نہیں کر سکتے۔کرناٹک میں پری یونیورسٹی  (PU-II) کے سینکڑوں طلبا کو اب بغیر پریکٹیکل امتحان کے امتحان پاس کرنا ہوگا۔ درحقیقت، کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن منسٹر بی سی ناگیش نے واضح طور پر ان طلبا کے لیے دوبارہ امتحان کے آپشن کو مسترد کر دیا جو بورڈ کے امتحانات کے حصے کے طور پر پریکٹیکل کے دوران غیر حاضر تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے بعد بھی طالبات نے حجاب پہننے پر پریکٹیکل امتحان کا بائیکاٹ کیا اور اب وہ کہہ رہی ہیں کہ ہمارے لیے دوبارہ امتحان لیا جائے۔طالبات کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے دلیل دی کہ اگر ہم ان طالبات کو دوبارہ امتحان میں شامل ہونے دیں گے تو کوئی اور طالبہ کسی اور وجہ سے آکر دوسرا موقع مانگے گی۔ تو یہ ہمارے لیے ممکن نہیں۔
غور طلب ہے کہ ان میں زیادہ تر طلبا شامل ہیں، جنہوں نے اسکول اور کالج میں حجاب پہننے کی اجازت نہ ملنے پر پریکٹیکل امتحان کا بائیکاٹ کرکے احتجاج میں حصہ لینے کو ترجیح دی تھی۔آپ کو بتاتے چلیں کہ ان طلبا نے حجاب کے معاملے پر فروری مارچ میں پری یونیورسٹی II کے پریکٹیکل امتحان کا بائیکاٹ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button