دلچسپ خبریںسرورققومی خبریں

  فوج کی طرف سے سیلف ٹریننگ کرنے والے پردیپ مہرا کو   نوکری کی پیشکش-ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نوئیڈا ، 21مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نوئیڈا کی سڑک پر آدھی رات کو ایک 19 سالہ لڑکے کی ہندوستانی فوج میں شمولیت کے لیے سیلف ٹریننگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ،جس کے بعد ہندوستانی فوج نے انہیں نوکری کی پیشکش کی ہے۔ تاہم انہیں ہندوستانی فوج میں شامل ہونے کے لیے تمام لازمی ٹیسٹ پاس کرنے ہوں گے۔
خیال رہے کہ نوجوان پردیپ مہرا کا تعلق ریاست اتراکھنڈ کے المورا سے ہے۔ وہ اترپردیش کے شہر نوئیڈا  میں رہتے ہیں ،اور وہیں واقع میکڈونالڈ میں کام کرتے ہیں۔ صحافی اورفلم سازونود کاپری نے ان کی ویڈیو پرسوشل میڈیا پر شیر کی ہے، جب کہ وہ رات میں نوئیڈا کی سڑک پر دوڑ رہے تھے۔
اس ویڈیو کو لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عطا حسنین اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ستیش دوا جیسے سابق فوجی افسران سمیت بہت سے لوگوں نے شیئر کیا ہے۔ دونوں افسر نے اس نوجوان کی بہادری اور عزم کی تعریف کی اور ان کی مدد کے لیے کماؤن رجمنٹ کے کرنل لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا سے خصوصی امداد کی درخواست کی۔
جنرل حسنین نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ خوشی ہے کہ کماؤن ریجٹ کے کرنل نے اس نوجوان کے لیے رضامندی دی ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں تو بھرتی کا پورا موقع دیا جائے۔ کوئی احسان نہیں کر رہا ہے۔ کاپری نوئیڈا میں گاڑی چلا رہے تھے، جب کہ انہوں نے پردیپ کو دیکھا اورانہیں اپنی گاڑی میں بیٹھنے کی پیشکش کی۔ ویڈیو میں کاپری اور پردیپ کے درمیان ہونے والی گفتگو کو سنا جا سکتا ہے۔ کاپری نے انہیں گاڑی میں بیٹھنے کی پیشکش کی۔
پردیپ نے یہ کہتے ہوئے پیشکش ٹھکرا دی اور کہا کہ میں دراصل فوج میں بھرتی ہونے کے لیے یہ مشق کر رہا ہوں اور اپنی سیلف ٹریننگ میں کوئی خلل نہیں چاہتا۔ مزید پوچھ گچھ پر نوجوان پردیپ نے کاپری کو بتاتا ہے کہ وہ میکڈونالڈ میں کام کرتا ہے اور ہمیشہ گھر رات کو دوڑتا ہوا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button