قومی خبریں

یکم اپریل سے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کورسز میں داخلہ کا عمل

نئی دہلی ،23؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) جامعہ ملیہ اسلامیہ میں تعلیمی سیشن 2021-2022 کے لیے پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے داخلہ کا عمل یکم اپریل سے شروع ہوگا، یونیورسٹی نے اس کا اعلان کیا۔ پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے لیے امیدوار کو ادارے کی سرکاری ویب سائٹ www.jmi.ac.in کے ذریعے آن لائن درخواست دینی ہوگی۔

مرکزی یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے لیے یکم سے 30 اپریل کے درمیان درخواست دے سکتے ہیں۔

یونیورسٹی نے کہاکہ تعلیمی سیشن 2021-2022 کے لیے پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے لیے آن لائن فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ داخلوں کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button