تلنگانہ کی خبریں

اسد الدین اویسی کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

اسد الدین اویسی کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

تلنگانہ : (اردودنیا۔in)بیرسٹر اسد الدین اویسی سپریمو آل انڈیا مجلس اتحادالمسلین و رکن لوک سبھا حیدرآباد کیخلاف حیدرآباد کی نامپلی عدالت نے آج غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

2016ء میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے مؤقع پرحیدرآباد کے قدیم شہر کا دؤرہ کرنے پہنچے اس وقت کے صدرتلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی اور سابق وزیر محمد علی شبیر کو چند برہم نوجوانوں کی زبردست مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا اوران نوجوانوں نے گاڑیوں کے قافلہ کو روک دیا تھا جسکے بعداتم کمارریڈی اور محمد علی شبیر کی شکایت پر میر چوک پولیس نے صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی اور دیگرکیخلاف فروری 2016ء میں ایک کریمنل کیس 143،323،341،427،506 R/Wاور149 آئی پی سی کی دفعات کے تحت درج رجسٹر کیا تھا۔

اس کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں حاضر نہ ہونے پر آج عدالت نے صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کیخلاف حیدرآباد کی نامپلی کی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ کیا ہے۔ دوسری جانب اس وقت کانگریسی قائدین کے اس الزام کے بعد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مذکورہ بالا کانگریسی قائدین پران کی جانب سے حملہ کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان مشتعل نوجوانوں کا مجلس سے کوئی تعلق نہیں ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button