آکلینڈ ،24؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایئرنیوزی لینڈ New Zealand نے دارالحکومت آکلینڈ سے نیویارک تک 17 گھنٹے طویل براہ راست فلائٹس چلانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طویل دورانیے کی یہ فلائٹس رواں برس 17 ستمبر سے آکلینڈ سے شروع ہوں گی، آکلینڈ سے چلنے والی پروازوں کا نمبر ’این زیڈ ٹو‘ اور نیویارک سے روانہ ہونے والی پروازوں کو ’این زیڈ ون‘ کا نمبر دیا گیا ہے۔
کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ آکلینڈ Auckland سے نیویارک کیلیے بوئنگ 787 ڈریم لائنز کی ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی، جس کا آکلینڈ سے نیویارک تک دورانیہ 17 گھنٹے 35 منٹ ہوگا اور یہ دنیا کی چوتھی طویل ترین دورانیے کی پرواز ہوگی۔رپورٹس کے مطابق 8,828 میل فاصلے کی براہ راست ان پروازوں کا آغاز 17 ستمبر 2022 سے نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ Auckland سے ہوگا۔
آکلینڈ Auckland سے نیویارک تک 17 گھنٹے سے زائد وقت کی پرواز کو دنیا کی طویل ترین پروازوں میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے، تاحال طویل ترین دورانیے کی پرواز سنگاپور سے نیویارک 9,537 میل تک چلتی ہے جس کا دورانیہ 18 گھنٹے 7 منٹ کا ہے۔



