قومی خبریں

حلف لینے کے بعد پنجاب کے سی ایم بھگونت مان نے دہلی میں پی ایم مودی سے کی ملاقات

نئی دہلی ،24؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پنجاب کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما بھگونت مان نے جمعرات کو نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ یہ اطلاع وزیر اعظم مودی کے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے ملی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کے بعد مان کی وزیر اعظم سے یہ پہلی ملاقات ہے ۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ایجنڈا کیا ہے یہ ملاقات کس سلسلے میں ہوئی ہے۔ اس سے قبل ٹویٹ کیا تھا کہ انہوں نے پی ایم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرکے پنجاب سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے دوران بھگونت مان نے پنجاب کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 50,000 کروڑ روپے کے حساب سے پنجاب کو اگلے دو سالوں کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔ جس کے بعد وزیر اعظم نے وزیر خزانہ سے بات چیت کے بعد پنجاب کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نیزوزیر اعلیٰ نے پی ایم مودی سے قومی سلامتی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ بھگونت مان اور پی ایم مودی کے درمیان 16 مارچ کو ٹوئٹر پر بات چیت ہوئی تھی جب وزیر اعظم نے آپ لیڈر کو پنجاب کا وزیر اعلی بننے پر مبارکباد دی تھی۔

ٹویٹ میں بھگونت مان کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا تھاکہ بھگونت مان کو پنجاب کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔ پنجاب کی ترقی اور ریاست کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button