لندن ،28مارچ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)میڈیا اور سوشل میڈیا پر وقتا فوقتا بلغاریا سے تعلق رکھنے والی نابینا خاتون نجومی کی پیش گوئیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔ ان خاتون کا نام بابا وینگا Baba vanga ہے۔ وہ اپنی پیش گوئیوں میں یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کی توقع ظاہر کر چکی ہیں۔
دنیا بھر میں بہت سے لوگ اس طرح کی پیش گوئیوں کو قبول کرتے ہیں۔مذکورہ نابینا خاتون نجومی 25 برس قبل دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں۔ تاہم روسی صدر ولادی میر پوتین کے حوالے سے ان کی پیش گوئیاں حیران کن ہیں۔
برطانوی اخبارThe Sun کے مطابق بابا وینگا کی پیش گوئیوں میں کہا گیا ہے کہ پوتین دنیا کے سربراہ بن جائیں گے۔ مزید یہ کہ روس دنیا پر غلبہ پالے گا۔ اسی طرح وینگا نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال اور تیسری عالمی جنگ کی بھی پیش گوئی کی تھی۔
نابینا خاتون نجومی نے اپنی زندگی میں کرونا (کووڈ-19) کی وبا ، شہزادی ڈیانا کی موت ، چرنوبل سانحہ اور دیگر واقعات کی بھی توقع کی تھی۔



