بین ریاستی خبریں

مدھیہ پردیش میں اس سال سے ہندی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم شروع ہوگی: شیوراج سنگھ

نئی دہلی،28؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست ہے، جہاں MBBS کی تعلیم ہندی میں شروع ہونے جارہی ہے، اس کا اعلان ریاست کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب دنیا کے تمام ممالک اپنی زبان میں پڑھتے ہیں تو پھر ہم انگریزی کے غلام کیوں بنیں۔

ریاست کی طرف سے ہندی میں MBBS شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب بچے یا دیہات سے آنے والے بچے ہنرمند ہونے کے باوجود انگریزی نہ جاننے کی وجہ سے خود کو کم سمجھتے ہیں۔ ریاستی حکومت ایم بی بی ایس کورس اور اس کی کتابوں پر کام کر رہی ہے۔

اس سال سے ملک میں پہلی بار طبی تعلیم اپنی مادری زبان میں شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں فخر کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ ہندی میں انجینئر سمیت دیگر پڑھائی شروع کرکے ہم اس غلط فہمی کو دور کردیں گے کہ انگریزی ضروری ہے۔ ملک کے غریب، دیہی علاقوں اور متوسط گھرانوں کے بچے اس سے مستفید ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button