سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

کھجور قدرت کا بہترین پھل -✍️حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم

حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی صاحبزادہ ماہر نباض مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی رحیمی شفا خانہ بنگلور

کھجور قدرت کی طرف سے نبی نوع انسان کے لئے بہترین پھل ہے، کھجور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت پسند تھی اور آپؐ افطاری کھجور سے فرماتے۔ مسلم شریف کی روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھجور میں ہربیماری کی دوا ہے۔ حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ صبح نہار منہ کھجوریں کھایا کرو، ایسا کرنے سے پیٹ کے کیڑے مرجاتے ہیں۔
کھجور مشرق وسطی، شمالی آفریقہ، امریکہ اور ایشیائی ممالک میں کثرت سے پائی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق کھجوروں کی دوسو سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں، قرآن پاک میں کھجور کا ذکر رطب اور نخل کے نام سے آیا ہے۔ 
تورات اور انجیل میں کھجور کا ذکر 48 مرتبہ آیا ہے۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس گھر میں کھجور ہو اس گھر والے کبھی بھوکے نہ رہیں گے۔ اور ایک روایت میں حضرت سلمیٰ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس گھر میں کجھوریں نہ ہوں وہ گھر ایسا ہے کہ جیسے اس میں کھانا نہ ہو۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کو کھانا ضرور کھاؤ خواہ تمہیں ایک مٹھی کھجور ہی میسر ہو کیوں کہ رات کا کھانا چھوڑنے سے بڑھاپا طاری ہوجاتا ہے۔ 
کھجور میں توانائی: کھجوروں میں بے حد توانائی اور طاقت ہے، اس بارے میں ڈاکٹر اور حکماء دونوں اتفاق کرتے ہیں اور کھجور کی افادیت اور صحت پر اس کے مفید اثرات کے سلسلے میں حکماء حضرات نے کافی ریسرچ وغیرہ بھی کی ہے اور کئی حکماء اس کو بطور دوائی مختلف طریقوں سے استعمال کرنا بھی بتاتے ہیں۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ایک روایت ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم پکی ہوئی کھجوروں سے روزہ افطار کرتے تھے اگر وہ نہ ہو تو پرانی کھجور سے اور اگر وہ بھی میسر نہ ہو تو پانی اور ستو وغیرہ سے۔ دن بھر کے روزے کے بعد سے جسم میں تونائی کم ہوجاتی ہے چنانچہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہوتی ہے کہ کوئی ایسی غذا کھائی جائے جو فوری ہضم ہوجائے اور جسم جاکر توانائی اور طاقت فراہم کرے۔
بعض حکماء کے نزدیک اگر پکے کھجوروں کو پانی میں بھگوکر اس کا پانی پیاجائے تو اسہال اور پیچش کی تکلیف رفع ہوجاتی ہے اس کے علاوہ دودھ میں پکاکر اس کو پیاجائے تو اس سے دل ودماغ پر بڑے خوش گوار اثرات پڑتے ہیں، جن خواتین کو رحم کی کمزوری خون کی کمی اور لیکوریا کی تکلیف ہو اگر وہ خشک کھجور یعنی چھوہارا کا استعمال کریں تو ان کی یہ جملہ تکلیفیں دور ہوجاتی ہیں۔ 
کھجور دوطرح کی ہوتی ہے۔ ایک تو تازہ کھجور اور دوسری خشک کھجور یعنی چھوہارے، تازہ کھجور کا استعمال رمضان المبارک کے دنوں میں بہت ہوتا ہے جب کہ چھوہارے شادی بیاہ اور دیگر مذہبی تقریبات میں استعمال کرتے ہیں۔
سو گرام کھجور میں 144 کلوریز پروٹین102، چکنائی4، ریشہ 307، اور کاربوہائیڈریٹس 3308 ہوتی ہے جب کہ خشک کھجور یعنی چھوہاروں میں پروٹین 205، چکنائی 40، کاربوہائیڈریٹس 7508، ریشہ 309، اور کلوریز 317، ہوتی ہیں۔ کھجور میں بنیادی چیز کاربوہائیڈریٹس ہی ہوتے ہیں تازے کھجور میںپانی بھی ہوتا ہے لیکن کلوریز کے اعتبار سے خشک کھجور میں طاقت زیادہ ہے، کھجور عام صحت مند انسان کو روزوں میں ضرور استعمال کرنی چاہئے، اس میں اس کی صحت اور دن بھر کے فاقے کے بعد یقینا خوش گوار اثرات پڑتے ہیں۔ البتہ شوگر کے مریضوں کو کھجور استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ 
شوگر کے مریض: شوگر کے مریضوں کو روزہ رکھنا چاہئے بلکہ ان کی صحت کے لئے روزے بڑے مفید ہوتے ہیں اس سلسلے میں ڈاکٹر سے مشورہ لیا جائے تو بہتر ہوتا ہے۔ کھجور کے اندر شکری اجزاء زیادہ ہیں۔ ہمارے یہاں لوگ کھجور کو بطور غذا یعنی خوراک استعمال نہیں کرتے، بلکہ منھ میٹھا کرنے کے لئے یاپھر رمضان المبارک میں سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق افطاری کے وقت اس کو کھاتے ہیں بہت سے لوگ کھجور کو سویٹ ڈش کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
لیکن دنیا میں کچھ ممالک ایسے ہیں جہاں پر کھجور کو غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جیسے مڈل ایسٹ اور افریقہ کے بعض ممالک، کھجور کے اندر پروٹین اور چکنائی کے اجزاء کی کمی ہے، چنانچہ جن ممالک میں کھجور کو غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، وہاں کھجور کے ساتھ دودھ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے یعنی پروٹین اور چکنائی کی کمی کو پورا کیا جاتا ہے۔
کھجور دل کے لئے مفید ہے اور یہ ایسا پھل ہے جس کے فوائد کافی ہیں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کھجور کی افادیت اور خوبیوں کے بارے میں کئی مرتبہ ارشاد فرمایا ہے۔ کھجور کی اہمیت اور مفید ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ عرب مجاہدین جب بھی سفر یاجنگ پر جاتے تھے تو ان کے ساتھ کھجوریں لازمی ہوتی تھیں، کیوں کہ ان میں کلوریز اور کاربوہائیڈریٹس کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔
میڈیکل سائنس اس بات پر اتفاق نہیں کرتی کہ کھجور گرم ہوتی ہے۔ میڈیکل سائنس میں کوئی گرم یاسردچیز نہیں ہوتی، غذا کو اس کی کلوریز اور توانائی کے حوالے سے دیکھا جاتا ہے۔ 
عجوہ کھجور: رسول اکرمؐ کو خصوصاً عجوہ کھجور بہت پسند تھی اور آپ ؐنے اسے جنت کا میوہ قرار دیا ہے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا کہ اس عظیم کھجور عجوہ میں ہربیماری سے شفا ہے اور اگر اسے نہار منھ کھایا جائے تو یہ زہروں سے تریاق ہے۔
حضرت عامر بن سعد ؓاپنے والد گرامی سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے سعدؓ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ آنحضورؐ فرمایا کرتے تھے کہ جس نے صبح اٹھتے ہی عجوہ کھجور کے سات دانے کھالئے اس دن اسے جادو اور زہر بھی نقصان نہ دے سکیں گے۔ 
کھجور کا تیل: موجودہ دور میں ٹکنالوجی نے خوب ترقی کی، اس میں آج ہمارے ایک عزیز جو اوریگو کمپنی کے نام سے ایک فارما کمپنی چلاتے ہیں جن کا کاروبار کئی ملکوں میں ہے، آپ کھجور کی گٹھلی سے تیل کشید کررہے ہیں جو جلد skin اور دیگر امراض میں بے حد مفید ہے جن کا ہیڈآفس بنگلور اور مسقط عمان میں ہے، اس سے معلوم ہوا کہ کھجور اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے، اسی طرح آج کھجور سے بے انتہاء اشیاء تیار کی جارہی ہیں جوفائدہ مند ہیں۔ 
اپنا اشتہار دینے کے لیے رابطہ کریں urduduniyanews@gmail.com
 
Raheemi Shifa Khana(Ayurvedic & Unanic Clinic)
#248, 6th Cross, Gangondanahalli Main Road,Near Chandra Layout, Bangalore-560039
Phone : 080-23180000/23397836 mobile no 9343712908 

متعلقہ خبریں

Back to top button