بین ریاستی خبریں

بغیر اجازت لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسا بجانے پر ایم این ایس لیڈر پر کارروائی

راج ٹھاکرے نے ایک دن پہلے ہی کی تھی زہرافشانی

ممبئی، 3 اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرناٹک میں حجاب کے معاملے کو پکڑنے کے بعد ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں مساجد پر لگائے گئے لاؤڈ اسپیکر کو لے کر سیاست شروع ہوگئی ہے۔ مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے لیڈر مہندر بھانوشالی کے خلاف لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسا بجانے پر کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے اتوار کو حراست میں لے لیا۔ ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

قابل ذکر کہ ہفتہ کو راج ٹھاکرے نے وارننگ دی تھی کہ لاؤڈ اسپیکر کو ہٹا دیں ورنہ وہ مسجد کے سامنے لاؤڈ اسپیکر لگا کر ہنومان چالیسہ بجائیں گے۔ان کے بیان کے ٹھیک ایک دن بعد گھاٹ کوپر میں ایم این ایس کارکنان نے درختوں پر لاؤڈ اسپیکر رکھ کر ہنومان چالیسا کا ورد کیا۔

ایم این ایس کے کارکن مہندر بھانوشالی نے اسپیکر کو اپنے دفتر کے اوپر رکھا تھا۔ رمضان المبارک کا مہینہ بھی آج سے شروع ہو گیا ہے۔ اس لیے پولیس بھی موقع پر تعینات ہے۔اس پر اتوار کو ایم این ایس لیڈر مہندر بھانوشالی کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پولیس نے میرا ایمپلیفائر لے لیا ہے، لیکن میں کہنا چاہوں گا کہ آنے والے وقت میں لاؤڈ اسپیکر پر جے شری رام کا نعرہ لگایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button