کےکےاردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں "قومی یوم رائے دہندگان "کا انعقاد۔

جلگاؤں(اردودنیا.اِن) کےکےاردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں ۲۵ جنوری کو ۱۱ واں قومی یو م رائے دہندگان کا انعقاد پرنسپل عقیل خان بیاولی کی صدارت میں منعقد ہوا اپنی صدارتی تقریر میں موصوف نے جمہوری نظام حکومت میں رائے دہی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رائے دہی ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے اسے ہر حال میں خود بھی ادا کرنا ہے اور دوسروں سے بھی کروانا ہے۔
شعبہ علم سیاسیات کے استاد مشتاق بہشتی،بی ایل او،مظہرالدین شیخ، عمران خان پٹھان، تنویر جہاں شیخ نے بلا خوف و خطر بغیر لالچ کے ادا کرنے اور کام کرنے والے امیدوار کو منتخب کر کے ایماندار نمائندہ منتخب کرنا چاہیۓ ایسا کہا اپنے پسندیدہ امیدوار کو منتخب کرنے کے لئے ووٹ دینا لازمی ہے ان نکات پر رہنمائی کیں۔ اس موقع پر شرکاء نے جمہوریت کی بقاء اور تقویت کی حلف برداری کی۔نظامت شاہ ذاکر نے،رسم شکریہ اسماء شیخ نے ادا کیا کامیابی کے لیے تبریز شیخ و تدریسی غیر تدریسی عملہ نے محنت کیں۔



