
نئی دہلی ،05؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے انٹرن شپ کی آخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ- پوسٹ گریجویٹ (NEET PG) 2022 کے امیدواروں کے لیے ایک سال کی انٹرن شپ کی حد کو 31 جولائی تک بڑھانے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
عرضی میں کہا گیا کہ کیرالہ، بہار اور جموں و کشمیر میں انٹرن شپ کے آغاز میں تاخیر ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہاں کے طلباء کو NEET-PG ،2022-23 کے رجسٹریشن میں مشکلات ہوگی ۔ عرضی گزار نے گزشتہ سماعت میں کہا تھا کہ NEET PGکا امتحان مئی میں ہے اور نتائج کا اعلان جون میں کیا جائے گا۔
نیز کورونا ڈیوٹی کی وجہ سے طلباء انٹرن شپ مکمل نہیں کر سکے ہیں۔درخواست گزار نے انٹرنشپ مکمل کرنے میں ناکام رہنے والے طلباء کوNEET PG، 2022 کے لئے درخواست دینے کے معیار کے مطابق اہل ہونے کی اجازت دینے کے لئے بھی راحت کی درخواست کی تھی۔
انٹرن شپ کی آخری تاریخ میں توسیع کی درخواست کی سماعت جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، سوریہ کانت اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ کر رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ وقت کی حد میں توسیع نہیں کر سکتی کیونکہ اس سے تعلیمی پروگراموں میں رکاوٹ ہو سکتی ہے۔
پوسٹ گریجویٹ (NEET PG) 2022 کے امیدواروں کے لیے ایک سال کی انٹرن شپ کی حد کو 31 جولائی تک بڑھانے کی درخواست کو مسترد کر دیاواضح رہے کہ طلبا کے وفد نے عرضی میں کہا تھا کہ انٹرن شپ کی لازمی مدت پوری نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے MBBS طلباء NEET کا امتحان نہیں دے پائیں گے، اس لیے NEET PG،2022 کا امتحان ملتوی کیا جائے اور انٹرن شپ کی آخری تاریخ مقرر کی جائے۔



