
بازار جارہی نابالغہ کے ساتھ اغوا کے بعدگینگ ریپ ، وائرل ویڈیو سے ہوئی شناخت
بہارکی ڈبل انجن سرکار میں-جنگل راج
موتیہاری؍پٹنہ، 5اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہار میں یوں تو ڈبل انجن کی سرکار ہے، لیکن اسی ڈبل انجن سرکار کی ناکامی بھی ظاہر ہور ہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے موتیہاری میں ایک نابالغ لڑکی کے اغوا کے بعد اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ پتاہی تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ دو ماہ پرانا ہے،تاہم اس واقعہ کا انکشاف اب ہورہا ہے۔ اس واقعہ کا انکشاف یوں ہوا کہ اس گینگ ریپ کا ویڈیو وائرل کیا گیا ، جس سے خود پولیس محکمہ میں بھی ہلچل مچ گئی ۔ اس ویڈیو میں تین افراد متاثرہ کے ساتھ شیطانی ہوس پوری کرتے نظر آ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کے دن شام تقریباً سات بجے متاثرہ لڑکی اپنی بھابھی کے لیے دوا لینے بازار جا رہی تھی۔ راستے میں تین نوجوانوں نے اسے پکڑ لیا اور زبردستی گھسیٹ کر ایک دکان پر لے گئے جہاں تینوں نے باری باری اس کی عصمت دری کی، اس دوران ایک ملزم نے اس پورے واقعے کی موبائل سے ویڈیو شوٹ کرلی ۔
اس کے بعد اس نے متاثرہ کو یہ بات کسی کو نہ بتانے کی دھمکی دے کر گھر واپس بھیج دیا۔ متأثرہ لڑکی شرم اور بدنامی کے ڈر سے اپنے گھر والوں کو اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ اس دوران گاؤں کے لوگوں نے متاثرہ لڑکی کی شناخت اس وقت ہوئی ، جب گینگ ریپ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔
جب لڑکی کے گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا تو وہ حیران رہ گئے۔ جب اس نے متاثرہ سے اس کے بارے میں پوچھا تو اس نے ڈرتے ڈرتے سب کچھ اُگل دیا۔ متاثرہ نے بتایا کہ وہ خود کو بچانے کے لیے بہت روئی لیکن تینوں نوجوانوں نے اس کا منہ باندھ رکھا تھا۔
اس کے علاوہ دکان کا شٹر گرنے کی وجہ سے اس کی آواز باہر نہیں جا سکتی تھی۔ پھر متأثرہ کے رشتہ دار متاثرہ کو لے کر موتیہاری خاتون تھانہ پہنچے اور تحریری درخواست دی۔ پولیس نے تین نامزد ملزمان گنو کمار سنگھ، ہمانشو کمار سنگھ اور ایک نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور متاثرہ لڑکی کو طبی علاج کے لیے ضلع صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔
وہیں ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کمار آشیش نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ دو ماہ قبل پیش آیا تھا۔ پیر کو متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ نے پولیس کو معاملہ کی اطلاع دی۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو پولیس جلد گرفتار کر لے گی۔



