بین الاقوامی خبریںسرورق

اسرائیلی وزیر اعظم پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھے، نئے انتخابات کا امکان

برسلز،07؍اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ  Naftali Bennett  کی یمینا پارٹی کی ایک اہم رکن کے مخلوط حکومت کے اتحاد سے علیحدہ ہونے کے اعلان کے بعد ان کی حکومت پارلیمانی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے۔ اس طرح ایک سال قبل بننے والی ان کی حکومت کو دوبارہ الیکشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خاتون رکن پارلیمان ادت سلمان نے مذہبی اختلافات کے باعث حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نئی پیش رفت سے گرچہ مخلوط حکومت فی الحال اقتدار سے محروم نہیں ہوئی ہے لیکن 120 رکنی پارلیمان معلق رہے گی۔ ابھی یہ امر واضح نہیں کہ آیا اپوزیشن کے پاس اتنی حمایت موجود ہے کہ وہ نیفتالی بینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر سکے۔ اگرالیکشن ہوئے تو یہ اسرائیل میں تین برس کے اندر پانچویں انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button