قومی خبریں

دہلی اقلیتی کمیشن نے ایم سی ڈی کے تینوں میئرزکونوٹس جاری کیا-کس اصول کے تحت گوشت کی د کانیں بندکرائیں؟

نئی دہلی7اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) نوراتری کے موقع پر دہلی میں کئی مقامات پر گوشت کی فروخت پر پابندی لگانے کے معاملے میں اقلیتی کمیشن نے کارروائی کی ہے۔ دہلی اقلیتی کمیشن نے دارالحکومت دہلی کے تین میونسپل کارپوریشنوں کے میئروں اور ایم سی ڈی کمشنروں کو نوٹس بھیجے ہیں۔ اس نوٹس میں ایم سی ڈی کے میئر اور ایم سی ڈی کمشنر سے پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے نوراتوں کے دوران گوشت کی دکانوں پر پابندی لگانے کے احکامات/ہدایات کن قوانین کے تحت جاری کیں۔

نوراتری سے پہلے، جنوبی دہلی کے میئر نے گوشت پر پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔ جنوبی دہلی کے میئر مکیش سورین نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی تھی کہ وہ نوراتری تک گوشت کی دکانیں بند رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔انہوں نے کہا تھا کہ نوراتری کے دوران لوگ روزانہ مندر جاتے ہیں۔

ایسے میں مندر کے راستے پر گوشت کی دکانیں کھولنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاہے کہ مندر کے ارد گرد صفائی کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔دہلی میں گوشت پر پابندی کا معاملہ پارلیمنٹ میں گونجا۔ ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی مہوا موئترا نے کہاہے کہ وہ جنوبی دہلی میں رہتی ہیں اور آئین انہیں جب چاہے گوشت کھانے کی اجازت دیتاہے۔ اس معاملے پرنیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداللہ نے بھی طنز کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button