بین الاقوامی خبریں

دنیا میں قرآن کی آواز پہنچانے والی’مقراۃ الحرمین‘سروس، لاکھوں لوگ مستفید

ریاض ،10اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے ذیلی شعبے ہدایات و رہنمائی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ان خدمات میں الیکٹرانک مقراۃالحرمین الشریفین بھی شامل ہے،جس کی آواز دنیا کے کونے کونے میں گونج رہی ہے۔

مقراۃ الحرمین سروس کا مقصد قرآن پاک سمجھنا اوراس کی درست طریقے سے تلاوت سیکھنا ہے۔ مقراۃ الحرمین کے ذریعے ماہر سند یافتہ اساتذہ کے ہاتھوں قرآن پاک سیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔

صدارت عامہ کے شعبہ قرآن و کتب کے ڈائریکٹر جنرل غازی الذبیانی نے کہا کہ مقراۃ الحرمین سروس صوتی اور بصری رابطے کے ذریعے قرآن پاک کی تلاوت اور اس کی تعلیم کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ جدید ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ایک منفرد سروس ہے جو چوبیس گھنٹے دنیا کے تمام حصوں تک لاکھوں مردو خواتین کو اور قرآن سیکھنے والوں کی مدد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقرا ۃ کے قرا حضرات کا انتخاب مقامی باشندوں سے کیا جاتا ہے۔

ان کے چناؤ کے لیے ان کی کتاب اللہ کی تدریس کی اہلیت جانچی جاتی ہے۔ اس وقت حرم شریف میں ’29‘ قاری اور قاریات یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button